(علی ساہی ) موٹروے کے مرکزی ملزم کی کیمپ جیل میں فیملی سے پہلی ملاقات کروا دی گئی، جیل عملے کی موجودگی میں ملاقات 20 منٹ جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق عابد ملہی کی فیملی سے ملاقات کی درخواست پر عملدرامدکروادیا گیا ہے۔ عابد ملہی سے بیوی بیٹی اور والدہ کی کیمپ جیل میں ملاقات کروائی گئی ہے۔ ملزم نے شناخت پریڈ کے دوران بیٹی اور بیوی اور ساتھی ملزم سے ملاقات کی اعلی حکام سے درخواست کی تھی جس پر جیل کے اعلی حکام کی جانب سےعابد ملہی سے بیٹی ، بیوی اور والدہ کوملاقات کی اجازت دی گئی جبکہ ساتھی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ عابد ملہی سی کلاس جیل میں عملے کی موجودگی میں ملاقات کروائی گئی۔