"ملک میں2018 میں کورونا آیا جسے پھلنے پھولنے کا موقع دیاگیا"

23 Nov, 2020 | 05:39 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہناہے کہ ملک میں دو ہزار اٹھارہ میں کورونا آیا جسے پھلنے پھولنے کا موقع دیاگیا،عوام یہی چاہتی ہے کہ اس حکومتی کرونا سے جانب چھڑوا لی جائے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ نوازشریف شہبازشریف کی والدہ کاانتقال افسوسناک ہے، ان کاکہناتھاکہ نوازشریف خود بھی بیمار ہیں اور اب والدہ کے انتقال کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑ گیاہے۔

ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن نے تین روز کےلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں جبکہ دیپالپور جلسے کو بھی ملتوی کر دیاگیاہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے پیرول پر رہائی کے سوال پر کہاکہ اب فیصلہ حکومت نے کرنا ہےکہ ان انہیں کب رہا کرناہے، سردار ایاز صادق کاکہناتھاکہ نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف والدہ کی وفات اس وقت ہوئی ہے جب شریف فیملی بدترین حکومتی ظلم کا سامنا کررہی ہے،ماں کا عظیم رشتہ ہے اس کا جدا ہونا تمام غموں سے بڑا نقصان ہے،حکومت انسانی احساس سے عاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مرحلے پر توفیق نہیں ہوئی کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کُو رہا کردے رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ نوازشریف کی والدہ کی تدفین تک تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں حکومت افواہ سازی سے کام لے رہی ہے دیپالپور جلسہ کینسل کر دیا ہے پی ڈی ایم کا تیس نومبر کا ملتان میں جلسہ ہوگا اور والدہ کی تدفین کو مرحلہ بھی مکمل ہوجائےگا، حکومت کو جس بیساکھی کا سہارا ہے انہیں میسر نہیں ہونا چاہئیےسفاک کینہ پرور ٹولہ کی حکومت ہے انسانی ہمدردی کی توقع نہیں ۔

مزیدخبریں