(شاہین عتیق)سیشن عدالت نےگلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرتے ہوئے میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کو دوبارہ تیس نومبر کو طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج امتیاز علی کی عدالت میں علی ظفر کی طرف سےمیشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، عدالت نے میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کو طلب کیا تھا صبا حمید عدالت میں پیش ہوئیں لیکن وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔
عدالت نے کاررواِئی تیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوے صبا حمید کو دوبارہ طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر صباحمید کا کہنا تھا کہ جب بھی عدالت میشا شفیع کو طلب کرے گی وہ بیان کے لیے پیش ہو گی۔وہ اپنا بیان قلمبند کرا چکی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت میں علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہراساں کرنے کے بیان کے بعد سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کر رکھا ہے ۔