سکولز بند ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا موقف بھی آگیا

23 Nov, 2020 | 04:15 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکولز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا، صدر ایپساء شبیر ہاشمی نے وزیر اعظم پاکستان سے ایس او پیز کےتحت سکولز کھلےرکھنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکولز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ وزیر اعظم سے ایس او پیز کےتحت سکولز کھلےرکھنے کی اپیل۔ صدر ایپساء شبیر احمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ سیاسی اجتماعات سے کورونا پھیل رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔سکولوں کی بندش سے ایک لاکھ سکولز بنداور7لاکھ ٹیچرزبےروزگارہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 90فیصد سکولز کی عمارتوں کےکرائے فکسُ ہیں وزیراعظم اساتذہ کے لئے’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘ کااعلان کریں، آن لائن تعلیم وتعلیم گھر ٹی وی ڈرامہ وفلاپ پروگرام ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم ہوا، صوبائی وزیرسکولز ایجوکشن ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے بارے فیصلہ کیا گیا کہ  25نومبر سے24دسمبر تک بندہوں گے،ٹریننگ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کردیے گئے،  پہلی سے 8جماعت تک سیشن مارچ میں ختم ہوگا،10جنوری تک چھٹیوں کی سفارش سی گئی،نہم ،دہم، گیارہویں اور بارہویں کے امتحان مئی یاجون میں ہونگے۔

اساتذہ 2روز پیر اور جمعرات کو سکول آئیں گے۔بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس تاریخ کو امتحان لینے ہیں۔چھٹیاں دینی ہیں تو بچے پارکس اور مالز بھی نہ جائیں،ان کے وہاں جانے پر پابندی ہونی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام تجاویز این سی اوسی کی پیش کی جائیں گی ۔

مزیدخبریں