بیگم شمیم شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں:عطا اللہ تارڑ

23 Nov, 2020 | 03:52 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیگم شمیم شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں، پراسس مکمل ہوتے ہی میت پاکستان لائی جائے گی۔


 مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ  کا کہنا تھا  کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شریف جو انڈر ٹرائل پریژن ہیں، ان کی پیرول پر رہائی   کے لئے ڈی سی کودرخواست دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ والدہ کا دنیا سے جانا بہت بڑا صدمہ ہے ،اس غم میں انہیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شریک ہو نے  کے لئے دو ہفتے   کے لئے رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میت پاکستان لانے کے حوالے سےکچھ دستاویزی کاموں کی وجہ سےتاخیر ہورہی ہے، دستاویزات مکمل ہوتے ہی میت پاکستان بھیج دی جائے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ کل جب نواز شریف اورشہباز شریف کی بات ہوئی تو وہ آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو بتایا کہ والدہ روز ان کے بارے میں  ان کی صحت اور رہائی کے بارے میں پوچھتی تھیں،  نواز شریف کو ڈاکٹر نے کورونا کی وجہ سے سفر کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ وہ ہائی رسک پیشنٹ ہیں۔

مزیدخبریں