پنجاب بار کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہوں گے

23 Nov, 2020 | 12:43 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہوں گے ،، پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے روز ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل ہو گی ۔


تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے 28 نومبر کو عدالتوں میں عام تعطیل کی منظوری دی جس کے بعد 28نومبر کو سول اور سیشن عدالتوں میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، اس حوالے سے صوبہ بھر کے سیشن ججز ، رجسٹرار سپریم کورٹ اور تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرار،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کوعدالتی چھٹی کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کی نقول بھجوادی گئی ہیں۔

دوسے جانب وکلاء کے انتخابات میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ، لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے اعجاز فرحت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاکستان میں مسیحیوں کی ابادی ایک کروڑ کے قریب ہے اور ایک بڑی تعداد میں مسیحی وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ تمام شعبوں اور محکموں میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص ہے، قومی انتخابات میں بھی اقلیتوں کیلئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں.۔ لیکن بار الیکشن میں اقلیتوں کیلئے نشستیں مختص نہیں کی جاتیں، نشستیں مخصوص نہ ہونے سے بار میں اقلیتی وکلاء کی نمائندگی نہیں ہوتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بار الیکشن میں اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے نشستیں مختص کرنے کا حکم دے، عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد پاکستان بار کونسل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں