ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ پر زیر زمین وہیکلر ٹنل اور انڈر پاسز کی آپشنز کا تخمینہ لاگت تیار

 مال روڈ پر زیر زمین وہیکلر ٹنل اور انڈر پاسز کی آپشنز کا تخمینہ لاگت تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے اور نیسپاک نے مال روڈ پر زیر زمین وہیکلر ٹنل اور انڈر پاسز  کی آپشنز کا تخمینہ لاگت تیار کرلیا ، وہیکلر ٹنل پر فی کلومیٹر تیس ارب جبکہ مجموعی لاگت دو کھرب ساٹھ ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کا مال روڈ پر ٹریفک کے بہاو پر قابو پانے کا منصوبہ تیار کیا ہے ، ایل ڈی اے اور نیسپاک کی مشترکہ سٹڈی میں زیر زمین وہیکلر ٹنل اور انڈر پاسز کی آپشنز کا تخمینہ لاگت تیار کرلیا گیا ہے ۔ وہیکلر ٹنل پر فی کلومیٹر تیس ارب جبکہ مجموعی لاگت دو کھرب ساٹھ ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

مال روڈ کے اہم چوکوں پر انڈر پاسز کا بھی تخمینہ لاگت لگایا گیا ہے،  پانچ اعشاریہ دو کلومیٹر ٹریک پر پانچ انڈر پاسز کا ساڑھے سات ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،  ڈیوس روڈ چوک اور گورنر ہاوس چوک پر سنگل بیرل انڈر پاس بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ چئیرنگ کراس، ریگل چوک اور انارکلی چوک میں ڈبل بیرل انڈر پاس بنانے کی سفارش کی گئی ہے ۔


انڈر پاسز کے پروپورزل میں تین جدید یوٹرن بنانے کی بھی سفارش تیار کی گئی ہے ۔ انڈر پاسز کے پرپوزل میں دس کنال اراضی ایکوائر کرنا ہوگی ۔ نیسپاک اور ایل ڈی اے کے پروپوزل میں تفصیلی فزیبیلٹی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے وزیراعلی کو دونوں پروپوزل پر بریفنگ دیں گے ۔


 

Shazia Bashir

Content Writer