(عثمان الیاس) سٹی 42 کے سینئر رپورٹرعمر اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سٹی فورٹی ٹو کے سینئر رپورٹرعمر اسلم کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ مسجد حنفیہ فاروقیہ اسلام پورہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا یعفور رضا عطاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما غزالی سلیم بٹ، ماجد ظہور، سواتی خان، ایم این اے وحید عالم، سید توصیف شاہ، توقیر شاہ، چودھری منظور، سٹی فور ٹی ٹو کے اسائنمنٹ ہیڈ زین العابدین، نظام الدین، سینئر صحافی زاہد چودھری، علی ساہی، سٹی فورٹی ٹو کے سینئر پروڈیوسر بلال عطاری، شہزاد زیدی، حسن علی، سعود بٹ، سابق ڈپٹی مئیر مہر محمود، مجلس رابطہ لاہور محمد ندیم عطاری، محمد عمران عطاری، ایم پی اے مرزا جاوید، رانا اخترمحمود، بلال اعوان، ڈائریکٹر پروگرامنگ حمید نقیبی، سٹی فور ٹی ٹو کے گروپ ایڈیٹر نوید چودھری، نبیل ملک، خواجہ ندیم وائیں، سابق مئیر کرنل( ر)مبشرجاوید، نذیرخان سواتی، سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم، چودھری باقر، ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی، مرحومہ کے ایصال ثواب کے قل خوانی کا انعقاد آج بعد نماز ظہر انکی رہائش گاہ پر کیا جائے گا۔