سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تبادلوں کی سیٹیں بلاک کرنے کا حکم

23 Nov, 2020 | 10:19 AM

Shazia Bashir

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی امور کے تحت ہونے والے تبادلوں کی سیٹیں بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔   انتظامی امور کے تحت ہونے والے تبادلوں کی سیٹیں بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق   سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی امور کے تحت ہونے والے تبادلوں کی سیٹیں بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے،  انتظامی امور کے تحت ہونے والے تبادلوں کی سیٹیں بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق ای ٹرانسفر بند ہونے کے دورانیہ میں انتظامی بنیادوں پر ہونے والی ٹرانسفر پوسٹنگ کو مکمل تحفظ دیا جائے،  سکول ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب ان سیٹوں پر اپلائی کرنے والے اساتذہ کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی انتظامیہ کو بھی سیٹیں بلاک کرنے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا۔

 دوسری جانب کرونا وباکی بدترین صورتحال کے پیش نظر ایچی سن کالج نے جونیئر اور پریپ سکولز بند کر دیئے جبکہ کلاسز آن لائن سسٹم پر منتقل کر دی گئی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پریپ اور اپر جونیئر کلاسز کے امتحانات بھی جنوری تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ احکامات کے مطابق سینئر سٹوڈنٹس 28 نومبر تک امتحانات کیلئے سکول آئیں گے، گوگل کلاس رومز کے تحت آن لائن کلاسز 11 دسمبر تک ہونگی۔

مزیدخبریں