ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر کے نئے فیچر 'فلیٹس' میں خرابی سامنےآگئی

ٹوئٹر کے نئے فیچر 'فلیٹس' میں خرابی سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چند روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر میں نیا فیچر 'فلیٹس' شامل کیا گیا تھا جس میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر فلیٹ انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ کے اسٹوری فیچر کی ہی طرح ہے اور اس فیچر کے تحت کوئی بھی تصویر ویڈیو یا پیغام 24 گھنٹوں بعد خود ہی غائب ہو جائے گا۔لیکن اب فیچر میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے اور ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فلیٹس غائب نہیں ہو رہی جب کہ اس فلیٹس کو کون کون دیکھ رہا ہے اس کی فہرست بھی نہیں آرہی ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی فلیٹس کو کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور اس شخص کو علم بھی نہیں ہوگا کہ اس کی فلیٹس کو کس نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔صارفین کی شکایت کے بعد ٹوئٹر نے خود تصدیق کی ہے کہ ان کے فلیٹس فیچر میں ایک خرابی آ گئی ہے جسے جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ ٹویٹر نے صارفین کی آسانی کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جو کہ فیس بک، سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسی دیگر ایپس پر میسر تھا، اب ٹویٹر نے بھی اپنی ایپس میں سٹوری فیچر کو شامل کر لیا۔اس نئےٹوئٹر صارفین بھی اپنی پسند کی تصویر اور ویڈیوسٹوری پر لگا سکیں گے۔متعارف کرائے گئے اس فیچر  سٹوری کو 'فلیٹس' کا نام دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایپ میں آپ کی موبائل سکرین کے ٹاپ پر یہ فیچرز نظر آئے گا۔صارفین فیس بک، انسٹاگرام کی طرح اس پر بھی سٹوری میں اپنی ویڈیوز، تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں، جو کہ ایک دن رہنے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا کے اس دور میں   نت نئے وریژن اور فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین میں اپنی اپیس کو مقبول کیا جائے، انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر شامل کیاگیا جس نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ انسٹاگرام نے ایک ایسا فلٹر متعارف کرایا جس نے صارفین کو  کنفیوژ کرکے رکھ دیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer