چار افراد کی بیوٹیشن سے مبینہ زیادتی ،6 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے

23 Nov, 2020 | 10:42 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: نشتر کالونی میں 4 افراد نے نرس کے ذریعے میک اپ کرانے کے بہانے گھر بلاکر بیوٹیشن سے مبینہ زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے۔ 


یوحنا آباد کی رہائشی بیوٹیشن ‏ہما کرامت نے تھانہ نشتر کالونی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ 6 ماہ قبل آسیہ نامی نرس نے میک اپ کے بہانے گھر بلایا اور نشہ آور دوا ملاکر جوس پلایا جس کے بعد  ملزمان سرفراز جیون، سلیم، نذیر اور منیر مسیح نے زیادتی کی۔ 


متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو وائرل کر دیں گے اور اس کے بعد دوبارہ گھر بلا کر زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ 


پولیس نے نرس سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ معاملہ مشکوک ہے، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں