تعلیمی ادارے بند ہوں گےیانہیں؟ اجلاس آج ہوگا

23 Nov, 2020 | 12:09 AM

Malik Sultan Awan

کوروناکےباعث تعلیمی ادارےبندہوں گےیانہیں؟ وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت صوبائی وزرائےتعلیم کاویڈیو لنک اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کوروناکیسزاورممکنہ بندش سےمتعلق امور زیرغور آئیں گے۔شفقت محمودکہتے ہیں تمام فیصلوں کااعلان اجلاس کےبعدکریں گے۔کورونا کی دوسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس کل وزرائے تعلیم کا اہم ویڈیو لنک اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز اور ممکنہ بندش سے متعلق امور زیرغور آئیں گے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناہےکہ کل صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ اجلاس کے اختتام پر ساڑھے بارہ بجے پریس کانفرنس کروں گا۔پریس کانفرنس میں تعلیمی اداروں سے متعلق تمام فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ16 نومبر کو ہونے والی  بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں چھٹیوں یا سکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواتھا۔تاہم موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا تھا، اب بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس آج 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ 23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور سکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔ 

مزیدخبریں