پرائیوٹ کالجز کے طلبا کے تفریحی ٹورز اجازت سے مشروط

23 Nov, 2019 | 01:22 PM

Sughra Afzal

(اکمل سومرو) پرائیویٹ کالجز کے طلبا کے تفریحی ٹورز کی مشروط اجازت کی پالیسی کا نفاذ، لاہور سے باہر تفریحی ٹورز کی ڈائریکٹوریٹ کالجز سے تحریری اجازت لینا ہوگی۔

شہر کے ایک ہزار سے زائد کالجوں کے طلبا کے بیرون شہر ٹورز کے بارے میں سخت پالیسی نافذ کی گئی ہے، پرائیویٹ کالجوں کو والدین کے اجازت نامے، بس فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی شرط عائد کی گئی ہے، پرائیویٹ کالجوں کو ڈرائیورکا لائسنس بھی جمع کرانا ہوگا۔

بغیر اجازت طلبا کے تفریحی ٹورز پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ہر طالبعلم کے والدین کو الگ الگ بیان حلفی جمع کرانا ہوگا، تفریحی ٹورز کی تحریری اجازت ڈائریکٹر کالجز لاہور دیں گے۔

اس کیلئے پرفارما فل کرنے کے بعد پرائیویٹ کالج کو ٹورز لے جانے کی اجازت ہوگی، پالیسی پرعمل درآمد نہ کرنے والے کالجوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں