ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرا کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

 حرا کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  گلبرگ میں شادی سے 2 روز قبل قتل ہونے والی لڑکی حرا کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سےدو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا، مشتبہ افراد نے چند روز قبل مقتولہ سے طویل گفتگو اور پیغامات کا تبادلہ کیا۔

21 نومبر کو گلبرگ میں  شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،گھر سے بیٹی کی ڈولی کی بجائے جنازہ اٹھ گیا، نامعلوم افراد نے شادی سے دو رو قبل گھر کی دہلیز پر حرا کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے مقتولہ حرا کے کالز ریکارڈ کا ڈیٹا حاصل کرلیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کرلی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں،  پولیس نے کیمرہ فوٹیجز کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کی مدد مانگ لی۔

  پولیس نے لڑکی کے والد کو شامل تفتیش کر لیا ہے جس کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا، پولیس نے کال ریکارڈز کی مدد سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا اور زیر حراست شخص کے نمبر سے حرا کو آخری کال آئی تھی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کیے جانے والے 6 فائرز میں سے تین گولیاں حرا کو لگیں، دوروز قبل قتل ہونے والی 24 سالہ لڑکی کی رواں ہفتے شادی طے تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer