(زین مدنی ) اداکارہ و ماڈل ماتیرا نے کہا ہے کہ لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں، اس کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ماتیرا نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں جس طرح ہوتا ہے اگر اس کو ٹی وی یا فلم سکرین پر دکھایا جائے تو ہر طرف بے حیائی کا شور مچ جاتا ہے، میں نے بولڈ سین پکچرائز کراتے ہوئے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
میں حقیقت پسند ہوں اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں لیکن میں تو صرف فن کی طالبہ ہوں۔