پاکستان انجینئرنگ کونسل کے امتحان میں ڈگری یافتہ انجینئرز فیل ہوگئے

23 Nov, 2019 | 10:51 AM

Sughra Afzal

(اکمل سومرو) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے امتحان میں ڈگری یافتہ انجینئرز فیل ہوگئے، انجینئرنگ کونسل کے امتحانات میں 63 فیصد انجینئرز کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔

 پاکستان انجینئرنگ کونسل سے پانچ سال سے رجسٹرڈ انجینئرز کو عملی شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے تحریری امتحان لیا جاتا ہے، انجینئرنگ پریکٹس ایگزامینیشن میں 275 انجینئرز نے شرکت کی تھی۔امتحان میں 275 انجینئرز میں سے 175 انجینئرز فیل ہوگئے ہیں۔

 فیل ہونیوالے کئی انجینئرز پارٹ ون میں کامیاب ہوئے ہیں اور پارٹ ٹو کے امتحان میں فیل ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں مجموعی طور پر فیل کر دیا گیا۔

پارٹ ون میں معروضی سوالات جبکہ پارٹ ٹو میں اوپن بک سوالات پوچھے جاتے ہیں جس کے تحت انجینئرز کو کتاب میں سے دیکھ کر بھی جواب لکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

 پاکستان انجینئرنگ کونسل نے امتحان کے نتائج اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیئے ہیں

مزیدخبریں