علی ساہی: شہریوں کے لیے اچھی خبر، پراپرٹی ٹیکس کا رعایتی پیریڈ 31 دسمبرتک کردیا گیا، گورنرپنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے ہرمالی سال کے پہلے تین ماہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو پانچ فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ لیکن اس سال تاحال چالان جاری نہ ہونے کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔
حکومت کی جانب سے 2013۔14 کےبعد ٹیکس بڑھنے والی پراپرٹیوں پر چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر چالان پرنٹ نہیں ہوسکےتھے۔ چھوٹ میں دس فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی پنجاب بھرمیں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پچھلے سالوں کی نسبت محکمہ ایکسائز میں پراپرٹی ٹیکس کے چالان جاری نہ ہونے کی وجہ سے 3 ارب سے زائد روپے کا خسارہ ہے ۔