نجی فیکٹری کے مزدوروں کو تنخواہ مانگنا مہنگا پڑگیا

23 Nov, 2018 | 10:10 PM

Arslan Sheikh

فاران یامین: چیلنج اپرل کے مزدوروں کو تنخواہ مانگنا مہنگا پڑ گیا، انتظامیہ نے مزدوروں کو فیکٹری میں قید کردیا۔

فیکٹری ملازمین کےمطابق انہوں نے انتظامیہ سے تنخواہوں کا مطالبہ کیا تو انتظامیہ نے انہیں فیکٹری میں بند کردیا۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے اندر مسلح گارڈ موجود تھے جو انہیں باہر نہیں آنے دے رہے تھے۔

ون فائیو پر کال کرنے پرک پولیس آتو گئی مگر فیکٹری کے باہر موجود رہی، مزدوروں نے مزید الزام عائد کیا کہ فیکٹری مالکان نے انہیں بائیس ہزار روپے تنخواہ کا کہ کر ملازمت پر رکھا مگر تنخواہ صرف سولہ ہزار روپے دی جارہی ہے۔

دوسری جانب فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل تک مزدوروں کے تمام بقایا جات ادا کردیے جائیں گے۔

مزیدخبریں