تحریک انصاف کی حکومت انشاءاللہ تمام وعدے پورے کرے گی: وزیرصحت پنجاب

23 Nov, 2018 | 08:54 PM

Arslan Sheikh

بسام سلطان: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلال گنج انفیکشن ڈزیز ہسپتال میں ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا، ٹیوب ویل سے علاقے کے 12 ہزار افراد مفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلال گنج انفیکشن ڈزیز ہسپتال میں نئےٹیوب ویل کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر طارق ثنا باجوہ، امتیاز شیخ اور عبدالمنان بھی موجود تھے، تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٹی بی ہسپتال آمد پر اہل علاقہ کی طرف سے صوبائی وزیر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 12 ہزار گھروں کو طویل عرصے سے واٹر سپلائی کی کمی کا سامنا تھا لیکن اب ان کا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، ٹی بی ہسپتال میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی چالو کردیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل 71 میرا دوسرا گھر ہے، اس گنجان آباد علاقے میں سیوریج لائن بھی بچھا دی ہے۔ انتخابی مہم میں یونین کونسل 71 میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت انشاءاللہ تمام وعدے پورے کرے گی۔

مزیدخبریں