ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے اساتذہ کے تبادلوں کی فہرستیں تیار کرلیں

ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے اساتذہ کے تبادلوں کی فہرستیں تیار کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: سرکاری کالجز کے 300 اساتذہ کے تبادلوں کی فہرستیں تیار، پہلے مرحلے میں صرف ون ونڈو آپریشن پر جمع ہونے والی درخواستوں پر تبادلے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب میں سرکاری کالجز کے اساتذہ کے لیے تبادلوں کی درخواستیں دو مہینے پہلے وصول کی گئی تھیں تاہم ان درخواستوں پر تاحال تبادلے نہیں کیے گئے۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری کالجوں کے 300 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات 26 نومبر کو جاری ہوں گے۔

 پہلے مرحلے میں صرف ون ونڈو آپریشن پر درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کے تبادلے کیے جائیں گے۔ تین سو اساتذہ کے تبادلے سنیارٹی، ٹیچرز کی موجودگی اور مضمون میں درکار اساتذہ کے مطابق کیے جارہے ہیں۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بھی استاد کا تبادلہ سفارش اور سیاسی دباؤ پر نہیں کر رہے۔ ون ونڈو آپریشن پر موصول ہونے والی درخواستوں کے بعد دیگر درخواستوں پر تبادلے کیے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer