ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے سائبرکرائم کی ڈیجیٹل کرنسی کیخلاف بڑی کارروائی

ایف آئی اے سائبرکرائم کی ڈیجیٹل کرنسی کیخلاف بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) ایف آئی اے کی ڈیجیٹل کرنسی کے خلاف بڑی کارروائی، وزیراعظم کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کرکے ایف آئی اے نے سائبرکرائم کی تاریخ میں پہلی مائننگ مشین پکڑلی۔  

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، ڈائریکٹر سائبر کرائم کیپٹن ریٹائرڈ شعیب کی سربراہی میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کی تاریخ میں پہلی مائننگ مشین پکڑلی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے مطابق مائننگ مشین سے انٹرنیٹ پر ڈیجیٹل کرنسی کی ٹرانزکشن کو ہیک کرکے کوئن میں تبدیل کیا جاتا تھا، گلبرگ میں غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے کے لیے لوگوں کو تیار کیا جارہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان میں حسان، رضوان اور سلمان شامل ہیں جو انگلینڈ میں مختلف افراد کے ساتھ مل کر کاروبار کررہے تھے۔