خاتون کے ہاتھوں ٹھیکیدار کی تھپڑوں، جوتوں سے دھلائی،وجہ بھی سامنے آگئی

23 Nov, 2018 | 03:43 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) شاہدرہ میں خاتون نے ٹھیکیدار شیخ اشفا ق کی درگت بنا ڈالی، تھپڑوں اور جوتوں سے خوب غصہ نکالا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ایم این اے کے بھائی ملک ابرار نے اپنی موجودگی میں ٹھیکیدار شیخ اشفاق کی خاتون سے پٹائی کرادی، غصہ سے بھری آپے سے باہر خاتون کسی کے قابومیں نہ آئی، دکھاوے کیلئے نون لیگی ایم این اے کے بھائی ملک ابرار ہنستے ہوئے بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

 ذرائع کے مطابق شیخ اشفاق اور ملک ابرار مل کر ٹھیکیداری کرتے ہیں اور کمیشن کے معاملہ پر ملک ابرار، شیخ اشفاق سے ناراض ہوگئے۔ جس کا غصہ انہوں نے اپنے ہی انداز میں نکالنے کی کوشش کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ اشفاق نے پٹائی سے بچنے کیلئے نکاح کی آفر کی مگر خاتون نے انکار کردیا۔ پٹائی کرنے والی خاتون شیخ اشفاق اور ملک ابرار کی مشترکہ دوست ہے۔

مزیدخبریں