تیز رفتاری خطرہ جان تو تھی، اب خطرہ مال بھی ہے

23 Nov, 2018 | 01:48 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) اوورسپیڈنگ، لین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار , ورنہ چالان بھرنا پڑے گا،  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان منصوبے کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہر کی معروف شاہراہوں پر حد رفتار، لین کی خلاف ورزی پر بھی ای چالان کا آغاز کردیا۔ اوور سپیڈنگ پر سپیڈ ریڈار کیمروں سے ای چالان کیے جائیں گے۔ شہربھر میں وی ایم ایس سکرینز کے ذریعے حد رفتار بارے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق کینال روڈ پر حد رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری ای چالان بروقت ادا کریں ورنہ انکی گاڑی کو ٹریفک پولیس کی مدد سے تھانوں میں بند کردیا جائے گا۔ اب تک سینکڑوں نادہند گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا جاچکا ہے۔

 ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ اوورسپیڈنگ، لین کی خلاف ورزی جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ ای چالاننگ سے شہر میں ٹریفک بہاؤ اور روڈ سیفٹی میں بہتری آئے گی۔ جلد ہی ای چالاننگ منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ترجمان سیف سٹی نے کہاکہ اہل لاہور وقت اور فیول کی بچت پر پراجیکٹ کے معترف ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت الیکٹرانک چالان 23 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا۔ جب سے ای چالان کا آغاز کیا گیا روزانہ پانچ ہزار سے زائد ای چالان کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں