(سٹی 42) سرکاری ملازمین کیلئے زبردست خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے بناولنٹ فنڈ میں اضافے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بناولنٹ فنڈز میں اضافے کی منظوری دیدی۔ بچوں کی شادی کا فنڈ 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ اور تعلیمی سکالرشپ50 ہزار روپے جبکہ کفن دفن گرانٹ بھی 50 ہزار روپے کردی گئی۔