300 افراد کو سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کیلئے امریکا بھیجنے کا اعلان

23 Nov, 2018 | 11:02 AM

Sughra Afzal

 (اکمل سومرو) نالج کوری ڈور سکیم میں اساتذہ کے ساتھ سکالرز بھی اہل ہوں گے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن 300 افراد کو امریکا کی ٹاپ کلاس یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے لیے بھیجے گا۔

تفصیلات کے مطابق نالج کوری ڈور سکیم کے تحت لاہور سمیت پاکستان بھر سے 10 ہزار افراد کو سکالر شپ پر امریکا کی جامعات میں پی ایچ ڈی کے لیے بھیجا جارہا ہے۔ پہلے فیز میں 200 افراد کو گزشتہ سال امریکا بھیجا گیا۔ اب 300 افراد کو سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکا بھیجا جارہا ہے۔

 امریکا کی ٹاپ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ ایچ ای سی کے مطابق شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

سکالر شپ کیلئے اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://hec.gov.pk/english/scholarshipsgrants/US-Pakcorridor/Pages/default.aspx

مزیدخبریں