وزیر اعلی مریم نوازشریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات,   پنجاب میں ڈویلپمنٹ کے لئے اشتراک کار پر اتفاق

23 May, 2024 | 09:52 PM

وزیر اعلی مریم نوازشریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات,   پنجاب میں ڈویلپمنٹ کے لئے اشتراک کار پر اتفاق
وزیر اعلی مریم نوازشریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات,   پنجاب میں ڈویلپمنٹ کے لئے اشتراک کار پر اتفاق

سٹی42: وزیر اعلی مریم نوازشریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات میں  پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں پنجاب میں ڈویلپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں نور احمد،کیکو تاکاہاشی،البرٹوکارڈن بورجا،موشومی معروفی خان، یونگ یی اور احتشام خٹک شامل تھے۔
 مریم نواز شریف نے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں تھا بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا،معاشرے کے محروم طبقات کابرے حالات سے گزرنامیرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر محسوس ہوا کہ ہم عوام کی ضروریات کے بنیادی امور میں بھی بہت پیچھے ہیں۔ سابق دور میں فری میڈیسن پروگرام ظالمانہ طور پر بند کیا گیا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ 13کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت بڑا بجٹ چاہیے،ریونیوجنریشن پر پوری توجہ، ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو  بتایا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی حکومت مہلک امراض میں مبتلا دو لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر میڈیسن پہنچارہی ہے۔  ہر ضلع میں علاج کی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی مریض کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے۔
مریم نواز نے وفد کو مزید بتایا کہ نوجوانوں کی سکِل ڈویلپمنٹ کیلئے ٹیوٹا سے آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی کو10سال تک ٹیکس فری کررہے ہیں۔  کسانوں کیلئے جامع کسان کارڈ،سولر انرجی سے مستفید ہونے کیلئے پراجیکٹ جاری ہے۔ لوکاسٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کو اپنی چھت میسر ہوگی۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کے متعلق اپنے تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عوام کی خدمت کرنا پسند ہے، ہرشام خوشی سے سرشار گھر جاتی ہوں۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ برائے امریکہ موشومی معروفی خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو دیکھنے کا اشتیاق تھا،مریم نواز کو وزیر اعلیٰ دیکھ کر حقیقی تبدیلی کا خوشگوار حساس ہوا، عورت کی حیثیت سے مریم نوازعوامی مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ اور حل کرسکتی ہیں۔ 

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ برائے جاپان کیکوتاکا ہاشی نے کہا کہ  ہم  پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔پنجاب کو خوشحال دیکھ کر خوشی ہو گی۔ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اے ڈی بی وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوا م کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ میری ترجیح ہے۔ ہیلتھ، ایجوکیشن،انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ نر خ کا استحکام اور مہنگائی پر کنٹرول کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے،مگر گزشتہ دور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے قابل بیان نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں ہے۔ بعض شہروں میں سالڈ ویسٹ سسٹم جزوی طور پر کام کررہا ہے۔ پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ہر شہر کے لئے پائیدار اور موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے۔ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپر دکیا جارہا ہے۔صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پر توجہ دی جارہی ہے۔ پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کوری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانے چاہتے ہیں۔ سکولوں کی پرفارمنس کے لحاظ سے کیٹگری کررہے ہیں۔ ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں۔

 مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کے مفادات کے تحت فلاح و بہبود کاہر اقدام کرنا چاہتی ہوں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں 15ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ مہلک امراض میں مبتلا 2لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں۔ سابق دور میں فری میڈیسن کو ظالمانہ طور پر بند کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کو تبدیل کررہے ہیں، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہورہی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔پنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اضلاع میں پہلی مرتبہ کارڈیالوجی اور پیڈز کے علاج کی سہولت لارہے ہیں۔ ہر ضلع میں علاج کی کافی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی مریض کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے۔ کارڈیالوجی وغیر ہ کے عام مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے ایئر ایمبولینس سروس لاجارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کے لئے ٹیوٹا میں آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں۔ پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں۔نواز شریف آئی ٹی سٹی 10سال کے لئے ٹیکس فری کررہے ہیں۔ 5سال میں دیگر شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے۔ شرمپ فارمنگ پر کام جاری ہے، کسانوں کے لئے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں۔ سولر انرجی سے مستفید ہونے کے لئے پراجیکٹ جاری ہیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کلین انرجی پر پوری توجہ ہے، بچیوں کے لئے الیکٹراک بائیک لارہے ہیں۔ پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی۔ سپیشل افراد کے لئے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ریونیور جنریشن پر پوری توجہ ہے، ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک کوبڑھائیں گے۔ 13کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت بڑا بجٹ چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عورت معاشرے کا محض حصہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مترادف ہے۔دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے پانچ ہزار شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں تھا بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا،میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔عوام کی خدمت کرنا پسند ہے، ہرشام خوشی سے سرشار گھر جاتی ہوں۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر آصف طفیل موجود تھے۔

مزیدخبریں