فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے

23 May, 2024 | 08:56 PM

زین مدنی: فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز شیخ اکرم انتقال کر گئے ۔ 
 شیخ اکرم کچھ عرصہ سے گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے ،ان کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے  گا ۔
شیخ اکرم نے متعدد لالی ووڈ فلمیں پروڈیوس کیں،چند سالوں سے وہ معیاری پشتو فلمیں بھی بنا رہے تھے ،شیخ اکرم نے ہدایتکار سید نور اور ہدایتکار مسعود بٹ کے ساتھ بھی بطور فلمساز کام کیا،شیخ اکرم کی مقبول فلموں میں کڑیوں کو ڈالے دانہ ،یارانہ ، غیرت ،منافق ،زندان ،اللہ رکھا اورمیڈیم رانی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں