امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات, 10 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کا ارادہ

23 May, 2024 | 08:37 PM

سٹی42: متحدہ عرب امارات کےصدر  نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات جمعرات کی شام ہوئی۔ 

نائب وزیرِ اعظم  اور وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اس اہم  ملاقات میں شریک تھے. 

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے  ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت کی. 

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفت و شنید  ہوئی. وزیرِ اعظم  شہباز نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ  کئی شعبوں میں پارٹنر شپ بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید  فروغ  دینے کے عزم کا اعادہ کیا.   

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا.

مزیدخبریں