بھارتی تخریب کار تخریبی مواد کے ساتھ گرفتار

23 May, 2024 | 07:57 PM

سٹی42:  کراچی کورنگی کی حدود سے بھارتی ایجنسی را کے تربیت یافتہ 2دہشتگردوں کو  گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان ،دستی بم اور اسلحہ برآمد  ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی    کورنگی حسن سردار نے صحافیوں کو بتایا کہ  کراچی میں کورنگی پولیس اور حساس اداروں نے بروقت  کاروائی کر کے  را کے مزید دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں جن سے تخریب کاری کا سامان بھی برآمد ہو گیا ہے۔  ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے چند روز قبل بھی را کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ حالیہ گرفتاریاں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیکنیکل مدد سے  ممکن ہوئیں۔
گرفتار ہونے والا دہشتگرد بھارت کی خفیہ ایجنسی کا ماسٹر مائنڈ  شیخ ایوب عرف ایوب انصاری ہے۔ ایوب انصاری را کا تربیت یافتہ دہشتگرد ہے۔ دہشت گرد ایوب انصاری کے ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

 ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے بتایا کہ کراچی سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد  ایوب انصاری کے پاس بھارتی شہریت ہے۔ایوب انصاری بھارت کے شہر بمبئی میں پیدا ہوا۔ ملزم پاکستان میں اپنی شناخت چھپاکر 1998 سے مقیم تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ  بھارتی دہشگرد نے گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔
دہشت گرد نے ابتدائی تعلیم بھارت کے علاقے کھنڈالا میں حاصل کی تھی۔ ملزموں سے تفتیش کے دوران پاکستان میں را  کی سرگرمیوں کے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں