طیب سیف: اسلام آباد سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائین حادثے سے بچ گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد سے ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر بند نہیں ہوا تھا۔
پرواز پی اے 251کے کپتان نے اس پریشان کن صورتحال سے ایئرٹریفک کنٹرولر سکو آگاہ کیا۔
طیارے نے کھلے ہوئے لینڈنگ گئیر کے ساتھ اسلام آباد کی فضا میں دو چکر لگائے۔ اس دوران اسلام آباد ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کا بندوبست کیا۔ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد نجی ائیر لائن کے اس طیارہ نےاسلام آباد ائیرپورٹ پر بحفاظت اسلام آباد لینڈنگ کی۔ لینڈنگ گئیر مین خرابی کے سبب نجی ایئرلائین کی سکردو کئلئے اس فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔