جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے فائنلز کل  پنجاب سکوائش کمپلیکسمیں ہوں گے

23 May, 2024 | 07:32 PM

رانا آذر:  جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل جمعہ کے روز  پنجاب سکوائش کمپلیکسمیں ہوں گے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پرواقع  پنجاب سکواش کمپلیکس میں آج جمعرات کو  جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی مقابلے جاری رہے۔ 
چیمپئن شپ کی تینوں کیٹگریز کے فائنل مقابلے کل جمعہ کے روز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مامون خان نے بتایا کہ  آنے والے دنوں میں سکواش کے  مزید رینکنگ ٹورنامنٹس  کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوگی تو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل مقابلے کھیل سکیں گے۔

مامون خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سکواش ایسوسی ایش ایسوسی ایشن پنجاب بھر میں سکوائش کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں