احمد منصور : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ جرمنی کے دوران وزیر دفاع و ڈیفنس چیف سمیت اعلیٰ جرمن حکام سے ملاقاتیں کیں۔
پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہچ گئے، جرمنی کے وزیر دفاع و ڈیفنس چیف نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن فوج کے سربراہ جنرل الفونس مائس سے ملاقات کی اور جرمن فوج کے کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جرمن آرمی کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کے موقع پر جرمن ہم منصب بھی چیف آف ارمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ تھے، آرمی چیف کو جرمن فوج میں تربیت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مختلف ٹریننگ فیسلٹیز کا دورہ کیا اور اربن وارفیئر کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےجرمنی کےقومی سلامتی کےمشیرنےبھی ملاقات کی، جرمن وزیرمملکت امورخارجہ،سیکریٹری وزارت دفاع نےبھی ملاقات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، جرمن قیادت کادہشت گردی کیخلاف اورخطےمیں امن کیلئےپاک فوج کےکردارکااعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےجرمن آرمڈفورسزکمانڈاینڈاسٹاف کالج ہیمبرگ کادورہ کرینگے، آرمی چیف مختلف ممالک سےکورس میں شرکت کرنےوالےطلبہ سےخطاب کرینگے، آرمی چیف علاقائی وعالمی اموراوراقوام متحدہ مشنزمیں پاکستان کےکردارپرروشنی ڈالیں گے۔