سکولوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن نے سیکرٹری توانائی کو مراسلہ لکھ دیا

23 May, 2024 | 05:25 PM

ویب ڈیسک : تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ کا معاملہ، سیکرٹری ایجوکیشن نے سیکرٹری توانائی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ 

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، موسم کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں میں بچے لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں، سکول اوقات میں گرم موسم اور بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے طلباء کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں، پانی کی کمی کے متعدد کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ملک میں اسکولوں کے اوقات میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ 

مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع ہونے تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جائیں، 

مزیدخبریں