مظفرآباد ؛ خاتون نے کم سن بچے سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی

23 May, 2024 | 04:06 PM

ویب ڈیسک: مظفرآباد میں دریائے نیلم اور جہلم کے سنگم پہ واقع دومیل پل سے نامعلوم خاتون نے کم سن بچے سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ 

 پولیس کے مطابق دریائے نیلم اور جہلم کے سنگم پہ واقع دومیل پل سے نامعلوم خاتون نے کم سن بچے سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ 

 دریائے جہلم کا بہاو تیز ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسیکو اہلکار کا کہنا ہے کہ دریا جہلم میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے بچے کو دریا میں پھینکا، خاتون نے بچے کو دریائے جہلم میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ واقعے کے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  چھلانگ لگانے والی خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں رواں ماہ خودکشی کا دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رواں ماہ دریائے جہلم میں خاتون کی بچے کے ہمراہ چھلانگ لگا کر خودکشی کا دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس ماہ 5 مئی کو بھی ایک خاتون نے اپنی بچی سمیت کود کر خود کشی کر لی تھی، ماں بیٹی  کی ڈیڈ باڈیز نہیں ملی تھی۔ 

مزیدخبریں