محسن نقوی کا احسن اقدام ،حج آپریشن کے دوران امیگریشن افسران کی تعداد بڑھا دی گئی

23 May, 2024 | 03:59 PM

Ansa Awais

عرفان ملک : وزیر داخلہ محسن نقوی کا احسن اقدام ،حج آپریشن کے دوران عوام کی سہولت کے لیے امیگریشن افسران کی تعداد بڑھا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 25 مزید امیگریشن افسران کو لاہور ایئر پورٹ پر تعینات کر دیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے طریقہ کار کو بھی مزید عملے کے ساتھ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
سرفراز ورک نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد جاری کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں