ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کا جلوس جنازہ شہر رے پہنچ گیا

23 May, 2024 | 03:26 PM

ویب ڈیسک : ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کا جلوس جنازہ شہر رے پہنچ گیا۔ 

لاکھوں لوگوں کا جلوس جنازے میں شریک ہے، ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے، لوگ شہید صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کر رہےہیں۔ 

واضح رہے کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی کے جسد خاکی کو ان کےآبائی شہر مشہد مقدس لے جایا جائے گا۔ ابراہیم رئیسی کو روضہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کےاحاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 دیگر شہدا کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں