وقاص عظیم : ٹیکس نہ دینےوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، نان فائلرز کی 11ہزار252 سمزبندکردی گئیں۔
ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا، اسی طرح روزانہ کی بنیاد پرٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجاجائے گا۔ ایف بی آر کی جانب سے5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نشاندہی کی ہے ۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کی 11252 سمز بلاک کر دی ہیں۔ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلۓ پر عزم ہے۔