راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ دوردراز علاقوں سے ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو شفٹ کرنے کے لئے ایئر ایمبولینس سروس کا استعمال کیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےطلبہ کے لئے بھی سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ سکولوں، کالجزاور یونیورسٹی کے طلباو طالبات کو ہارٹ ا ٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔