پنشنرز کے لئے اہم خبر

23 May, 2024 | 02:54 PM

(علی رامے)پینشن بجٹ بڑھنے سے حکومت پریشان،نئے مالی سال میں پینشنرز کی پینشن سے الاؤنس ختم کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ 
ذرائع کے مطابق پینشن ریفارمز پر محکمہ خزانہ پنجاب مزید سفارشات حکومت کو ارسال کرے گا ،سروسز اور بائیو میٹرک ریفارمز کے بعد اب آلاونسز ختم کیا جائے گا۔  محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق  پنجاب میں ذرائع آمدن سے زیادہ پینشن کٹ اخراجات بڑھ رہے ہیں ،پینشن ریفارمز سے صوبے کے بجٹ میں اخراجات کو کم کیا جائے گا ،ورلڈ بینک نے بھی پنجاب حکومت کو پینشن ریفارمز کرنے کا کہا تھا۔
 

مزیدخبریں