لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں 10 ہزار پھلدار پودوں کی شجرکاری مہم کا آغاز

23 May, 2024 | 02:33 PM

(عمران یونس) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں آج 10 ہزار پھلدار پودوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے وائس چانسلر لاہور کالج اور طالبات کیساتھ پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ شجرکاری مہم کے موقع پر شجرکاری کی اہمیت، ماحولیاتی مسائل اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں طالبات نے شرکاء سے ماحولیاتی مسائل کی وجوہات کے بارےمیں  آگاہی حاصل کی۔

ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو انسپکٹر زکی کمی کا سامنا ہے، ملک میں درختوں کی کمی ہے،پوری دنیا میں گرین بلڈنگز کا کنسیپٹ ہے،ہمیں کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
 

مزیدخبریں