بسام سلطان : غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور ان نے ایکشن لیا ۔
ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر سمن آباد زون میں پلاننگ ونگ میں کارروائی کی گئی ۔پلاننگ ونگ کو تمام زونز میں بلاامتیاز و تفریق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی۔ایل او ایس اور ذیلدار روڈ پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر 10 مرلے اور پانچ مرلے کی کمرشل عمارتیں، سمن آباد چوک میں 10 مرلےکی رہائشی عمارتیں اور دکانیں مسمارکر دی گئیں ۔بینک کالونی میں 10 مرلے اور پانچ مرلے کے 4 رہائشی گھر سیل کردیئے گئے۔
رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام نہ کرائیں، شہریوں کی سہولت کے لئے پلاننگ ونگ مقررہ ڈیڈلائن میں نقشہ جات کی منظوری کرےگی
نقشہ جات کی منظوری میں کسی قسم کی کوتاہی اور التوا برداشت نہیں کی جائے گی ۔