تحریک انصاف وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مولانا سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی سینیئر قیادت رات گئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات پر بانی تحریک انصاف سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے. ساتھ ہی احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی با اختیار کمیٹی بنانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کر کے مکمل با اختیار کمیٹی کے نام دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی سے آئندہ ہفتے پھر ملاقات کی جائے گی، ملاقات میں بانی تحریک انصاف کی جانب سے بھیجیے گئے پیغامات کے جواب دیئے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو نئے سرے سے بھی شروع کرنے پر گزشتہ رات اہم گفتگو کی گئی ہے۔