ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں لاہور کو ویسٹ اور ڈسٹ فری بنانے کیلئے متحرک

23 May, 2024 | 02:16 PM

Ansa Awais

بسام سلطان : ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں شہر لاہور کو ویسٹ فری اور ڈسٹ فری بنانے کیلئے متحرک ہوگئیں ، 15 روزہ زیرو ویسٹ مہم کے دوران اب تک 345 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی سکریپنگ مکمل کی گئی ہے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 30 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگایا گیا، ساتھ ہی 4 ہزار 476 کوڑے کی ڈھیریاں، 250 سے زائد اوپن پلاٹس کلیئر کر دیئے گئےہیں ۔
ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، ایل ڈی اے ایونیو، بھوبتیاں چوک اور اڈا پلاٹ پر خصوصی سکریپنگ کی گئی ، جبکہ واہگہ ٹائون، شالیمار ٹائون اور راوی ٹائون کے مضافاتی علاقوں میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 5000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی  نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔


مزیدخبریں