سکھر ؛ 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق

23 May, 2024 | 01:49 PM

ویب ڈیسک: سکھر کے علاقے دبو میں کنویں میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 سکھر کے علاقے دبو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 3 نوجوان کنویں سےگائےکو نکالنے کی کوشش کررہے تھے، واقعے کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کو کنویں سے نکالتے ہوئے تینوں نوجوان کنویں میں گرگئے جس سے ان کی جان گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں