ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت تاحال ناساز، عدالت میں پیش نہ کرنے کی تجویز

23 May, 2024 | 01:29 PM

Ansa Awais

عثمان خادم : سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت تاحال ناساز، ڈاکٹر یاسمین راشد کو آکسیجن پر منتقل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطا بق ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی تجویز کی ۔ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہے، یاسمین راشد کو اسپتال داخل ہونے کے بعد بھی متعدد بار قے کی شکایت ہوئی، یاسمین راشد کو صبح درد کی شکایت ہوئی، یاسمین راشد کو درد کم کرنے کے انجیکشن بھی دیے گئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں