سٹی42 : مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی۔عدالت نے ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں6 جون تک توسیع کردی۔یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل میں کہا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں کیس کی لمبی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔
اس حوالے سے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشرہ اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے ہی عدالت میں موجود ہیں لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہیں آئے ،افسوس ہے کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے ،آج اہم سماعت تھی ایف آئی اے کو موجود ہونا چاہیے تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیں ،یقین ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگی ،ملزم کی ضمانت کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں ،ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔