(علی ساہی)بلوں کی عدم ادائیگی کے سبب پولیس کا کیمیونیکیشن سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ،انٹرنیٹ سروسز منقطع ہوسکتی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 8 کروڑ سے زائد کے واجبات انٹر نیٹ سروسز کے نہیں ادا کئے گئے، بلز ادا نہ کئے گئے تو وائرلیس سسٹم انٹرنیٹ سروسز منقطع ہوسکتی ہیں۔نیشنل ٹرانسمشن کمپنی نے رواں سال کے واجبات کی ادائیگی کے لئے مراسلہ بھجوا دیا۔
لاہور پولیس کے ذمہ 1کروڑ20لاکھ سے زائد کے بلز واجب الادا ہیں۔