سعید احمد : مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا ، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے ۔
برائلر مرغی کی سرکاری قیمت میں 32روپے کمی کے بعد گوشت کا ریٹ 438 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے جبکہ پرچون ریٹ 302روپے فی کلو ہوگیا۔فارمی انڈوں کی قیمت میں 11روپے فی درجن کمی ہوگئی۔