(سٹی42) گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد لاہور سفاری زو میں جنگلی جانوروں اورپرندوں کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے سفاری زو میں جانوروں اور پرندوں کو گرمی سے بچانے کیلئے گرین شیٹس کا استعمال کیا جانے لگا، پنجروں میں پنکھے اور ایئر کولرز نصب ، برف کے بلاک رکھے گئے ہیں ،پرندوں کے پنجروں میں بھی پنکھوں کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گرمی کا اثر زائل کرنے کیلئے خوراک میں کدو،کھیرا اور تربوز بھی فراہم کیا جارہاہے۔
لاہور سفاری زو کے ویٹرنری ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے، پرندوں کو گرمی سے بچانے کیلئے پانی میں وٹامن سی اور گلوکوز ڈال کر دیا جاتا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ انسانوں کی طرح جانوروں پر بھی موسم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، سفاری زو کے جانوروں کو موسم کی شدت سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔