عیدلااضحی سے پہلے شہر میں کتنی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی؟

23 May, 2024 | 09:37 AM

Imran Fayyaz

بسام سلطان:عیدلااضحی کی تیاریاں، ضلعی انتظامیہ متحرک ، عیدلااضحی کے موقع پر لاہورمیں مویشی منڈیاں لگانے کے حوالے اہم اجلاس منعقد کیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی رافعہ حیدر کی زیرصدارت تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس ہوا  جس میں ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی لاہور، پولیس، ٹریفک پولیس، لائیو سٹاک، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی،ریسکیو، لی پارک سمیت دیگر محکمہ جات نے شرکت  کی۔

 عیدلااضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے 10 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ ہر تحصیل میں قائم ہونے والی مویشی منڈی کے انتظامات کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تقویض کی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں کے بنیادی انتظامات کے لئے تمام اے سیز متعلقہ محکموں کے ساتھ تجویز کردہ سائٹس کا دورہ کریں گے۔ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ چیک پوسٹس پر جانوروں کے حفاظتی سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ٹریفک پولیس مویشی منڈیوں کے گرد شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے پلان مکمل کرے گی۔ تجویز کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں